Friday, May 17, 2024

صنفی امتیاز میں جنوبی ایشیا باقی دنیا سے بہت پیچھے ہے : بیرسٹرظفراللہ خان

صنفی امتیاز میں جنوبی ایشیا باقی دنیا سے بہت پیچھے ہے : بیرسٹرظفراللہ خان
July 26, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وزارت قانون و انصاف اور انسانی حقوق کے وزیر مملکت بیرسٹر ظفر اللہ خان نے کہا ہے کہ صنفی امتیاز میں جنوبی ایشیا باقی دنیا سے بہت پیچھے ہیں اور حکومت ملک میں صنفی امتیاز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے۔ تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں دو روزہ سارک صنفی امتیاز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں سارک ممالک کے نمائندوں ،وزارت قانون و انصاف اور انسانی حقوق کے حکام نے شرکت کی کانفرنس سے سارک نمائندوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں خواتین کی تعداد کل آبادی کا آدھا ہیں لیکن ان کو وہ حقوق اور سہولیات میسر نہیں ہیں جو ان کا حق ہے۔ کانفرنس سے وزیر مملکت بیر سٹر ظفر اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے تو اس بات کا تعین ہونا چاہئیے کہ خواتین بھی انسان ہیں اور برابر انسانی حقوق کی حق دار ہیں۔ اس کے بعد بحیثیت خاتون جو حقوق ہیں ان سے خواتین محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم،صحت اور روزگار کے برابر مواقع خواتین کا بنیادی حق ہے اور ان کو یہ حق دے کر جنوبی ایشیا کو ترقی کے مرکزی دھارے میں شامل کیا جا سکتا ہے۔