Wednesday, May 8, 2024

صنعتکاروں کا بجٹ میں برآمدات کرنیوالی انڈسٹری کو زیرو ریٹڈ اسٹیٹس بھال کرنیکا مطالبہ

صنعتکاروں کا بجٹ میں برآمدات کرنیوالی انڈسٹری کو زیرو ریٹڈ اسٹیٹس بھال کرنیکا مطالبہ
June 11, 2020

کراچی ( 92 نیوز) صنعتکاروں نے آئندہ بجٹ میں برآمدات کرنیوالی انڈسٹری کو زیرو ریٹڈ اسٹیٹس بحال کرنیکا مطالبہ کر دیا، صنعتکار کہتے ہیں  کہ وفاق کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومت بھی صنعتکاری کے فروغ کے لئے اقدامات کریں۔

آئندہ مالی سال کے لئے وفاقی حکومت کل بجٹ پیش  کریگی ، صنعتکار کہتے ہیں کہ برآمدات بڑھانے کے لئے زیرو ریٹڈ اسٹیٹس بحال کیا جائے تاکہ کورونا سے ہونے والے نقصانات کا خمیازہ کیا جاسکے۔

صنعتکاروں کا مزید کہنا تھا کہ بجٹ کا بڑا حصہ صوبوں کو منتقل ہوتا ہے اسلئے صوبائی سطح پر بھی سرمایہ کاری اور صنعتکاری سے متعلق اقدامات ہونے چاہئے ۔

صنعتکار کہتے ہیں کہ ملکی معیشیت کورونا کی وجہ سے دباو کا شکار ہے اسلئے حکومت رواِتی بجٹ پیش کرنے سرمایہ کاری دوست بجٹ متعارف کرائے تاکہ ملک میں معاشی سرگرمیاں بحال ہوسکے۔