Tuesday, May 7, 2024

صنعتکار سراج قاسم تیلی انتقال کرگئے

صنعتکار سراج قاسم تیلی انتقال کرگئے
December 8, 2020

کراچی (92 نیوز) صنعتکار سراج قاسم تیلی دبئی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

سراج قاسم تیلی چند دن پہلےاپنے اہلخانہ کے ساتھ کراچی سے دبئی گئے تھے۔ تین دن پہلے طبعیت ناساز ہونے پر انہیں دبئی کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں نمونیے کی تشخیص ہوئی۔ حالت تشویشناک ہونے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا اور آج وہاں دل کا دورہ پڑنے سے ان کا انتقال ہو گیا۔

سراج قاسم تیلی نے تاجروں اور صنعتکاروں کو اسپتال سے آڈیو پیغام بھی جاری کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بہت نصیب والے آدمی ہیں جو اتنے لوگ ان کے ساتھ ہیں۔ اللہ پاک آپ سب کو خوش رکھے۔

سراج قاسم تیلی کے انتقال کی خبر پر تاجربرادری سوگ میں ڈوب گئی۔ تاجروں اور صنعتکاروں نے کہا کہ وہ ہر ایک کا خیال رکھتے تھے۔

کراچی چیمبرآف کامرس نے سراج قاسم تیلی کے انتقال پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

سراج قاسم تیلی کی میت ایک دو دن میں دبئی سے کراچی منتقل کی جائے کی۔ نمازجنازہ اور تدفین کراچی میں کی جائے گی۔