Friday, April 19, 2024

صنعتوں کیلئے پیکیج سے معاشی ترقی میں تیزی آئے گی ، حماد اظہر

صنعتوں کیلئے پیکیج سے معاشی ترقی میں تیزی آئے گی ، حماد اظہر
November 3, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا ہے صنعتوں کیلئے پیکیج سے معاشی ترقی میں تیزی آئے گی۔ حماد اظہر نے کہا وزیراعظم کی ہدایت تھی صنعت کی کاسٹ آف پروڈکشن کو کم کیا جائے۔ 24 گھنٹے پیک آورز کے ریٹ پر بجلی فراہم کی جائے گی۔ ہماری صنعتوں میں اس وقت تیزی ہے۔ ماضی میں حکومتیں مہنگی بجلی کے سودے کر گئیں۔ ادھر حفیظ شیخ کا کہنا تھا مشکل فیصلے کرکے معیشت میں استحکام پیدا کیا۔ چار ماہ میں ایک ہزار ارب روپے سے زائد ٹیکس جمع کیا گیا۔ کورونا سے پہلے ٹیکسز میں 17 فیصد اضافہ ہوا۔ حکومت نے اپنے اخراجات کم کیے۔ سول حکومت اور فوج کے اخراجات کو منجمد کیا گیا۔ بجٹ کے علاوہ ایک بھی سپلیمنٹری گرانٹ نہیں دی گئی۔ ایکسپورٹرز کو بجلی اور گیس سبسڈائز کی گئی۔ حفیظ شیخ بولے خام مال پر ٹیکسز ختم کیے گئے۔ بیرونی تجارتی خسارہ کو گرا کر صفر کیا گیا۔ 20 ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ ختم کر دیا۔ قبائلی علاقوں کو تاریخ ساز پیکیج دیا گیا۔ 152 ارب روپے قبائلی علاقوں کو دیئے گئے۔ ٹیکسز میں چھوٹے گھروں کیلئے 90 فیصد چھوٹ دی گئی۔ ادھر اسد عمر بولے حکومت کی کوشش ہے کورونا وبا کے پھیلاؤ سے روزگار پر کوئی حرف نہ آئے اور معیشت کا پہیہ چوبیس گھنٹے چلے جبکہ عمر ایوب نے کہا سابق دور میں توانائی کے شعبے میں غلط اور مہنگے معاہدوں سے خزانے کو نقصان ہوا۔ حکومت کے اقدامات سے مہنگائی کا جن کنٹرول ہو گا۔