Friday, April 19, 2024

صنعا پر فضائی حملے، باغیوں کے اسلھہ ڈپو اور گاڑیاں تباہ

صنعا پر فضائی حملے، باغیوں کے اسلھہ ڈپو اور گاڑیاں تباہ
April 14, 2015
صنعا (ویب ڈیسک) سعودی عرب کی فوج نے یمن کی سرحد سے باغیوں کے ٹھکانوں پر بھاری گولہ باری کی ہے جبکہ فضائی حملوں میں باغیوں کے اسلحہ ڈپو اور گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی اتحادی فوج کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں سابق صدر عبداللہ صالح کے حامی فوجیوں اور باغیوں کے ٹھکانوں پر میزائل برسائے اوراسلحے کے ڈپو، گاڑیاں اور میزائل تباہ کر دئیے۔ دھر عدن میں باغیوں نے بندرگاہ پر گیس ٹرمینل کے قریب واقع ایک آرمی بیس کیمپ پر قبضہ کرلیا ہے۔ سعودی بارڈر کی طرف باغیوں کی پیش قدمی کی اطلاع پر سعودی فوج نے ٹینکوں سے یمنی سرحد سے گولہ باری کی۔ سعودی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل احمد اسیری کا کہنا ہے کہ یمن میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے پہلے باغیوں کو نہتے یمنی عوام کے خلاف کارروائیوں سے باز رکھیں۔ یمن میں باغیوں کا خاتمہ کر کے ہی دم لیں گے۔