Friday, April 26, 2024

صنعا میں مسجد کے قریب کار بم دھماکہ، دو افراد ہلاک، چھے شہری زخمی، داعش نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی

صنعا میں مسجد کے قریب کار بم دھماکہ، دو افراد ہلاک، چھے شہری زخمی، داعش نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی
June 21, 2015
صنعا (ویب ڈیسک) یمن کے دارالحکومت صنعا میں مسجد کے قریب کار بم دھماکے میں دو افراد ہلاک جبکہ چھے شہری شدید زخمی ہو گئے۔ یمنی دارالحکومت صنعا میں بم دھماکوں کا سلسلہ زور پکڑ گیا ہے۔ گزشتہ روز صنعا کی ایک مسجد کے باہر کھڑی کار میں نصب بم پھٹنے سے دو افراد دم توڑ گئے جبکہ زخمی ہونے والے چھے شہریوں کو فوری اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ داعش نے کار بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے کہ کار بم دھماکہ حوثی باغیوں کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا۔ ادھر جنیوا میں امن مذاکرات بے نتیجہ ختم ہونے کے بعد سعودی قیادت میں اتحادی ممالک کے جیٹ طیاروں نے یمن پر فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔