Sunday, May 12, 2024

صفر المظفر 1442 ھ کا چاند نظر آ گیا، کل یکم صفر ہوگی

صفر المظفر 1442 ھ کا چاند نظر آ گیا، کل یکم صفر ہوگی
September 18, 2020
کراچی (92 نیوز) صفر المظفر1442 ھ کا چاند نظر آ گیا، کل بروز ہفتہ  یکم صفر ہو گی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا، مرکزی کمیٹی کی معاونت کے لئے لاہور، پشاور، اسلام آباد، کوئٹہ میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی ہوئے۔ ایوان اوقاف لاہور میں ہونے والے اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے کی، اجلاس میں رویت ہلال ریسرچ کونسل، محکمہ موسمیات اور سپارکو کے ماہرین کے علاوہ تمام مسالک کے جید اور ممبر علماءمشائخ بھی شریک ہوئے۔ زونل کمیٹی لاہور کو حافظ آباد، خان پور، لاہور سمیت صوبہ کے مختلف مقامات سے صفر المظفر 1442ھ کا چاند دکھائی دینے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔ زونل رویت ہلال کمیٹی لاہور نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئر مین مفتی منیب الرحمن کو اس بارے میں اطلاع کر دی۔ صفر المعظم کا چاند دکھائی دینے کے پیش نظر حضرت سید علی بن عثمان الجویری ؒ کے 977 ویں سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز 18 صفر المظفر 1442ھ بمطابق 6 اکتوبر منگل کی صبح رسم چادر پوشی سے ہو گا۔ سالانہ عرس تقریبات 20 صفر المظفر بمطابق 8 اکتوبر جمعرات کی رات گئے اختتام پذیر ہوں گی۔ شہداء کربلا کے چہلم کے حوالے سے شبیہہ ذوالجناح، تعزیہ برداراور علم بردار جلوس بھی 8 اکتوبر کو نکالے جائیں گے۔