Friday, April 19, 2024

صفدر اعوان کی گرفتاری کے معاملے پر وزیر اعلیٰ سندھ کا انکوائری کا اعلان

صفدر اعوان کی گرفتاری کے معاملے پر وزیر اعلیٰ سندھ کا انکوائری کا اعلان
October 20, 2020

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری پر  وزیرعلیٰ سندھ نے  انکوائری کا اعلان کر دیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ  سازش کو ایسے نہیں چھوڑیں گے ، جو لوگ شامل تھے ان کو قوم کے سامنے لائیں گے ، تین سے پانچ وزراء کی کمیٹی بنے گی۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ  مزار قائد پر جو کچھ ہوا وہ مناسب نہیں تھا ، پی ٹی آئی کئی بار ایسا کرچکی ہے مگر قوانین پر عملدرآمد سب پر لاگو ہے، مقدمے کیلئے پولیس پر دباؤ ڈالا گیا۔