Wednesday, April 24, 2024

صفدر اعوان کی گرفتاری کے معاملے پر سندھ حکومت نے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی

صفدر اعوان کی گرفتاری کے معاملے پر سندھ حکومت نے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی
October 22, 2020

کراچی (92 نیوز) سندھ حکومت نے پولیس افسران کو ہراساں کرنے اور صفدر اعوان کی گرفتاری کے معاملے کی تحقیقات کےلئے پانچ رکنی کميٹی تشکيل دينے کا فيصلہ کیا ہے، کمیٹی صوبائی وزرا اور مشیروں پرمشتمل ہوگی،کمیٹی کی رپورٹ سندھ اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔

ذرائع کےمطابق کمیٹی میں سندھ  کےوزیراطلاعات ناصرحسین شاہ، وزیرتعلیم سعید غنی اور سندھ حکومت کےترجمان مرتضی وہاب شامل ہونگے ، کميٹی تحقيقات مکمل کرکے وزيراعلی سندھ کو رپورٹ پيش کرئے گی ۔

ذرائع کا کہناہےکہ تحقيقاتی رپورٹ سندھ اسمبلی ميں پيش  کی جائےگی۔

کیپٹن (ر) صفدر اعوان  کو قائداعظمؒ کے مزار کا تقدس پامال کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا بعد ازاں عدالت نے ان کی ضمانت منظور کر لی تھی ۔   مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ پولیس نے دروازہ توڑ کر ان کےشوہر کوگرفتار کیا۔

مزار قائدؒ پر صفدر نے جو کچھ کیا وہ نا مناسب تھا، وزیر تعلیم سندھ

اس سے پہلےتحریک انصاف کےرہنمااور کارکنان رات بھر بریگیڈ تھانےبیٹھےرہے ، پولیس نےشہری وقاص احمد خان کی مدعیت میں صفدراعوان سمیت دوسونامعلوم افراد کےخلاف مقدمہ درج کیا۔

مدعی نے بتایاکہ وہ مزارقائد ؒ پرفاتحہ خوانی کےلئے گیاتھا ، مریم نوازاور صفدراعوان تقریبا دوسوافراد کے ساتھ وہاں آئے ،  جنگلہ پھلانگ کر قبرکی بے حرمتی کی اور نعرے بازی کی ، ان کو ایسا کرنے سےروکا تو جان سےمارنےکی دھمکیاں دیں ، پولیس نے دیگرملزمان  کےخلاف اب تک کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔