Friday, April 19, 2024

صفائی و سکیورٹی کے ناقاص انتظامات، ڈی پی او اور ڈی سی سیالکوٹ معطل

صفائی و سکیورٹی کے ناقاص انتظامات، ڈی پی او اور ڈی سی سیالکوٹ  معطل
November 29, 2018
سیالکوٹ ( 92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےسیالکوٹ میں صفائی اور سکیورٹی کے ناقص انتظامات پر ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر  کو معطل کردیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب  عثمان بزدار وزیراعظم عمران خان  کو رخصت کرکے سیالکوٹ کے غیرشیڈول دورے پر نکل پڑے، جہاں انہوں نےمختلف علاقوں میں صفائی کےانتظامات کاجائزہ لیا۔ ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق عثمان بزدار نےٹریفک اور امن وامان کی صورتحال پر عدم اطمینان کا اظہارکیا،  ناقص انتظامات پر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کو او ایس ڈی بنا دیا اور صفائی کے انتظامات کومزید بہتربنانےکی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ نے سیالکوٹ میں فراہم کی جانیوالی دیگر سہولتوں کابھی جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نےاعلیٰ افسروں کے غیرپیشہ ورانہ رویئےکاسخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سیالکوٹ کو معطل کردیا۔