Saturday, April 20, 2024

صفائی مہم کے باوجود کراچی صاف ہونےکا نام ہی نہیں لےرہا

صفائی مہم کے باوجود کراچی صاف ہونےکا نام ہی نہیں لےرہا
September 23, 2019
کراچی ( 92 نیوز)  کراچی میں وفاقی حکومت اور میئر کراچی کے بعد سندھ حکومت نے صفائی مہم شروع کی ہے،لیکن شہرہے کہ صاف ہونےکا نام ہی نہیں لےرہا، آج بھی جگہ جگہ کچرےکےڈھیر موجود ہیں ، سندھ حکومت کےترجمان مرتضی وہاب کہتےہیں کراچی کو صاف کرنا سب کی ذمہ داری ہے۔ کراچی میں کچرا ہے اور کچرے پر سیاست کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ وفاقی حکومت کے بعد سندھ حکومت کی جانب سے  شہر میں صفائی مہم شروع کی گئی ہے لیکن  جگہ جگہ کچرے کےڈھیر جوں کے توں موجود ہیں ۔ گٹروں سےابلتاپانی بھی شہریوں  کاامتحان لےرہاہے ، شہری کہتے ہیں گلی محلوں میں تو اب بھی کچرا موجود ہے ۔ دوسری جانب سندھ حکومت کےترجمان مرتضی وہاب کہتے ہیں سیوریج لائنوں میں  بڑےبڑے پتھرڈالےجارہےہیں ، کچھ شرپسند نہیں چاہتے کہ کراچی کےمسائل حل ہوں۔ انہوں نےبتایاکہ  کراچی کو پلاسٹک بیگ فری بنانے کی اعلان پر پلاسٹک بیگ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے بھرپورساتھ دینے کااعلان کیاہے ، سندھ حکومت کے ترجمان کاکہناتھاکہ ڈینگی کی روک تھام کے لئےاقدامات کئے جارہے ہیں۔