Sunday, May 12, 2024

صفائی مہم کا گیارہواں روز ، کراچی کی حالت جوں کی توں ‏

صفائی مہم کا گیارہواں روز ، کراچی کی حالت جوں کی توں ‏
October 1, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی کو کچرے اور گندگی سے صاف کرنے کیلئے سندھ حکومت کی صفائی مہم کو 10 دن مکمل  آج گیارہواں روز ہے  لیکن شہر کی حالت جوں  کی توں ہے ۔ صفائی مہم  کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے شہر کے دورے بھی کیے  لیکن اس کے باوجود آج بھی شہر کا بڑا حصہ گندگی سے اٹا ہوا ہے ، شہری کہتے ہیں اعلانات کی بجائے کام کیا جائے ۔

صفائی مہم صرف ٹویٹر پر چل رہی ہے ، سعید غنی

کراچی میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر  ہیں ، شہر کو صاف کرنے کیلئے ایک کے بعد ایک مہم چلائی  جا رہی ہے ، سندھ حکومت کی صفائی مہم کا آج گیارہواں دن  ہے ۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے لیاری، ملیرہالٹ ملیرکالابورڈ، مچھرکالونی، ہاکس بے روڈ سمیت مختلف علاقوں کے طوفانی دورے کرکے مہم کا جائزہ لیا ۔ وزیراعلیٰ سندھ کے دورے کے باوجود صورتحال میں کوئی بہتری نہ آسکی  ، لیاری کی گلیاں سیوریج کے پانی سے تباہ حال ہیں، مکینوں کیلئے گھروں سے نکلنا انتہائی مشکل ہوگیا  ہے ،ملیر کالا بورڈ پر سڑک گندے پانی کا تالاب بنی ہوئی ہے ۔

 خواجہ سراؤں کا ساتھی چھڑانے کیلئے تھانے پر حملہ،21 گرفتار

سندھ سرکار کی مہم کراچی والوں کو مطمئن نہ کرسکی ،شہریوں کا کہنا ہے مہم کے 10 دن گزر چکے ہیں، لیکن آج بھی شہر میں صفائی نہ ہونے کے برابر ہے ۔ کراچی کے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ صفائی مہم کے دوران فوٹو سیشن کی بجائے عملی کام کرکے شہر قائد کو صاف ستھرا بنائیں ۔