Friday, April 19, 2024

صغیر قریشی کو وزیراعلیٰ سندھ کا معاون خصوصی بنانے کا فیصلہ

صغیر قریشی کو وزیراعلیٰ سندھ کا معاون خصوصی بنانے کا فیصلہ
August 5, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) پیپلزپارٹی کے رہنماء صغیر قریشی کو وزیراعلیٰ سندھ کا معاون خصوصی بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

پی پی رہنماء صغیر قریشی معاون خصوصی برائے حیدرآباد ہوں گے۔ کراچی کے چھ اضلاع میں پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کو سرکاری عہدے دیئے جائیں گے۔

فیاض بٹ کو وزیراعلیٰ کا مشیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،  دادو سے پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی فیاض بٹ کو زکوٰۃ وعشر کا قلمدان دیا جائے گا۔