Thursday, April 25, 2024

ایمنسٹی اسکیم، ایک فیصد دو اور پراپرٹی میں لگا کالادھن سفید کرو

ایمنسٹی اسکیم، ایک فیصد دو اور پراپرٹی میں لگا کالادھن سفید کرو
May 4, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) ایک فیصد دو اور پراپرٹی میں لگا کالادھن سفید کرو، نئی معاشی ٹیم نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں اصلاحات مکمل کرلیں،اسکیم کے تحت اثاثے ظاہر کرنے والوں کے کوائف منظرعام پر نہیں لائے جائیں گے۔ نئی ایمنسٹی اسکیم میں انعامی بانڈز اور بیئرر سرٹیفکیٹ کلیئر نہیں ہوں گے، صرف رجسٹرڈ اور ظاہر کردہ بانڈز اور سرٹیفکیٹس کو ہی سفید دھن تسلیم کیا جائےگا۔ ایک فیصد ٹیکس دیں اورپراپرٹی کا کالا دھن سفید کرائیں، 30جون کے بعد پراپرٹی کلیئر کرانے پر2فیصد اور31دسمبر کے بعد4فیصد دینا ہوگا، 30 جون تک اثاثے اور آمدن قانونی کرانے پر5فیصد ٹیکس ہوگا جو30جون کے بعد 10 فیصد اور31 دسمبر کے بعد 20 فیصد ہوجائے گا، سیلز کی رقوم پر3فیصد ٹیکس ہوگا۔ بیرون ملک اثاثےظاہر کرنے سے پہلے بانڈ سرٹیفکیٹ میں تبدیل اورپاکستان منتقل کرنا ہوں گے، بینکوں سے باہرموجود رقوم بینکوں میں ڈپازٹ کرانا ہوں گی، سفید کرایا گیا کالادھن کسی پبلک آفس ہولڈر کو منتقل یا گفٹ نہیں کیا جاسکے گا، غلط بیانی ثابت ہونے پراٹھایا گیا فائدہ کالعدم تصور ہوگا۔ دوسری طرف ایف بی آر میں مزید بڑے پیمانے پر تبادلے بھی متوقع ہیں، تمام بڑے عہدوں پر کام کرنے والے افسروں کی فہرستیں تیار کرلی گئی ہیں، ممبر، کمشنر، کلیکٹر سطح کے افسروں کو تبدیل کیا جائےگا۔