Sunday, September 8, 2024

صرف ایک طالبہ کی خاطر جاپان ریلوے نے اسٹیشن بند کرنے کا فیصلہ مؤخر کردیا

صرف ایک طالبہ کی خاطر جاپان ریلوے نے اسٹیشن بند کرنے کا فیصلہ مؤخر کردیا
January 10, 2016
  ہوکائیڈو(ویب ڈیسک)جاپانیوں کے نزدیک تعلیم اتنی اہم کہ جاپانی ریلوے نے صرف ایک طالبہ کے لیے اسٹیشن  کوختم کرنے کافیصلہ موخرکردیا جاپانی ریلوے کے اس فیصلے کودنیابھرمیں سراہاجارہا ہے۔ تفصیلات کےمطابق جاپان کے محکمہ  ریلوے نے تاریخی فیصلہ کرکے دنیاکوتعلیم کی اہمیت بتادی  جاپانی ریلوے نے تین سال قبل دوردرازعلاقے ہوکائیڈوکے ریلوے اسٹیشن کوبندکرنے کافیصلہ کیا توانہیں معلوم ہواکہ اس اسٹیشن پرٹرین صرف دن میں دوبارایک  ہی مسافرکے لیے رکتی ہے مسافرکے بارے میں چھان بین کی گئی تووہ کوئی کاروباری شخصیت نہیں بلکہ ایک ہائی اسکول کی طالبہ نکلی جس پرجاپانی ریلوے نے فیصلہ کیاکہ طالبہ کی گریجویشن مکمل ہونے تک یہ ریلوے اسٹیشن بندنہیں ہوگا۔