Friday, May 17, 2024

صرف اٹھارہ ماہ میں حکومت نے معیشت اور عوام کی کمر توڑ دی ، احسن اقبال

صرف اٹھارہ ماہ میں حکومت نے معیشت اور عوام کی کمر توڑ دی ، احسن اقبال
February 13, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا صرف اٹھارہ ماہ میں حکومت نے معیشت اور عوام کی کمر توڑ دی۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا آج ملک میں مہنگائی کی شرح 14 فیصد پر ہے۔ شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 24 فیصد تک ہوچکی ہے۔ بدترین اقتصادی بحران انسان کا پیدا کردہ ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال بولے نااہل حکومت اداروں کے پیچھے چھپنے کی کوشش کرتی رہی اور قوم کی چیخیں نکل گئیں۔ جب کوئی سوال پوچھا جاتا تھا تو جواب ملتا حکومت اور فوج ایک پیج پر ہیں۔ انہوں نے کہا اپوزیشن کے خدشات 100 فیصد درست ثابت ہوئے ہیں۔ ادھر خسرو بختیار نے احسن اقبال کو جواب دیتے ہوئے کہا کوئی بھی ایک سال کے اندر معیشت کا ڈھانچہ تبدیل نہیں کر سکتا۔ جب قرضوں کا حجم 78 فیصد ہو گا تو سارا پیسہ سود ادا کرنے پر ہی جائے گا۔ معیشت پر سیاست کا وقت نہیں ہے۔ ایوان میں زراعت پر بحث کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا ملک چلانے کیلئے صوبوں کو ٹیکس اکٹھا کرنا پڑے گا۔ فوڈ سکیورٹی کیلئے نیشنل پالیسی لانا ہو گی ۔