Thursday, May 9, 2024

صرف الیکشن کیلئے منصوبہ بندی ہوگی تو ملک ترقی نہیں کرے گا، وزیراعظم

صرف الیکشن کیلئے منصوبہ بندی ہوگی تو ملک ترقی نہیں کرے گا، وزیراعظم
May 31, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں، صرف الیکشن کے لیے منصوبہ بندی ہوگی تو ملک ترقی نہیں کرے گا۔

وزیراعظم نے سوموار کے روز گرین یورو انڈس بانڈ کا باضابطہ اجرا کردیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بولے ترقی نہ ہونے کی بڑی وجہ طویل مدتی منصوبہ بندی کا فقدان ہے۔

انہوں نے کہا، ملک میں منصوبے بنتے ہیں مگر بدقسمتی سے عملدرآمد نہیں ہوتا۔ کہا کہ، آج ہم وہ کام کررہے ہیں جو 50 سال پہلے ہونا چاہیے تھے۔

واپڈا کی جانب سے گرین یورو کا اجراء 500 ملین ڈالر کے حصول کے لیے کیا گیا ہے۔ یہ دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی فنانسنگ کے لیے جاری کیا گیا ہے۔ ورلڈ  فنانس مارکیٹ میں گرین یورو (انڈس بانڈ) کی غیرمعمولی پذیرائی سے پاکستان میں بڑے منصوبوں کی فنانسنگ کے لئے نئی راہیں کھل گئی ہیں۔