Thursday, April 25, 2024

صرف احتیاطی تدابیر اختیار کرکے ہی کورونا سے بچا جا سکتا ہے ، ڈاکٹر ظفر مرزا

صرف احتیاطی تدابیر اختیار کرکے ہی کورونا سے بچا جا سکتا ہے ، ڈاکٹر ظفر مرزا
June 21, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے صرف احتیاطی تدابیر اختیار کرکے ہی کورونا سے بچا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے بریفنگ میں بتایا کورونا وبا کے دوران بزرگ افراد کا خاص  خیال رکھنا ہے۔ کورونا وائرس سے بچاوَ کیلئے 5 چیزوں کا خیال رکھنا ہے۔ کورونا سے بچاوَ کیلئے ماسک کا استعمال انتہائی ضروری ہے۔ پرہجوم جگہ پر کسی بھی قسم کا ماسک پہننا ضروری ہے۔ دوسروں سے کم ازکم 6 فٹ کا فاصلہ رکھیں۔ گلے ملنے اور ہاتھ ملانے سے گریز کریں۔ ہاتھوں کو 20 سیکنڈ تک بار بار دھونا انتہائی ضروری ہے۔ کورونا سے بچنے کیلئے بزرگوں اور بیمار افراد کا خاص خیال رکھنا ہے۔ بیمار افراد کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں۔ ظفرمرزا کا کہنا تھا کورونا وائرس سے 3 ہزار 500 پاکستانی جاں بحق ہو چکے ہیں۔ تقریباً 72 فیصد جاں بحق افراد کی عمر 50 سال سے زائد تھی۔ جاں بحق تقریباً ڈھائی ہزار افراد کی عمر 50 سال سے زائد تھی۔ جاں بحق  70 سے 75 فیصد افراد پہلے سے کسی بیماری میں مبتلا تھے۔ معاون خصوصی صحت نے کہا وزارت صحت نے بزرگ افراد کیلئے گائیڈ لائنز بنائی ہیں۔ بزرگ افراد کیلئے گائیڈ لائنز محکمہ صحت کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔ بزرگ افراد کو احتیاطی تدابیر سے متعلق آگاہ کرنا چاہیے۔ کورونا سے جاں بحق افراد کو پہلے سے بلڈ پریشر ، ذیابطیس یا دل کا عارضہ تھے۔