Saturday, May 11, 2024

صدی کے معروف ادیب اشفاق احمد کا آج 96 ویں واں یومِ پیدائش

صدی کے معروف ادیب اشفاق احمد کا آج 96 ویں واں یومِ پیدائش
August 22, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) صدی کے معروف ادیب، افسانہ نگار، ڈرامہ نویس اور داستان گو، اشفاق احمد اگر زندہ ہوتے تو آج اپنا چھیانوے واں یوم پیدائش منا رہے ہوتے، اتنے سال گزر جانے کے بعد بھی ادب کے دریچوں میں اشفاق احمد کا خلا پر نہ ہو سکا۔

اردو ادب کی تاریخ اشفاق احمد کاتذکرہ کئے بغیرمکمل نہیں ہوتا، افسانہ، ڈرامہ اور نثر نگار اشفاق احمد فیروز پور میں پیدا ہوئے، گورنمنٹ کالج لاہور سے ایم اے کیا۔

اٹلی کی روم یونیورسٹی اور گرے نوبلے یونیورسٹی فرانس سے اطالوی اور فرانسیسی زبان میں ڈپلومے کئے، نیویارک یونیورسٹی سے براڈ کاسٹنگ کی خصوصی تربیت حاصل کی۔

اشفاق احمد قیام پاکستان کے فوراً بعد ادبی افق پر نمایاں ہوئے اور انیس سو ترپن میں ان کا افسانہ گڈریا ان کو شہرت کی بلندیوں پر لے گیا۔

انیس سو پینسٹھ سے انہوں نے ریڈیو پاکستان لاہور پر ہفتہ وار فیچر پروگرام تلقین شاہ کے نام سے شروع کیا جو تیس سال سے زائد عرصہ آن ائیر ہوا۔

اشفاق احمد نے معاشرتی اور رومانی موضوعات پر ایک محبت سو افسانے کے نام سے ایک ڈرامہ سیریز لکھی، ان کی سیریز توتا کہانی اور من چلے کا سودا عوام میں بہت مقبول ہوئی۔

صحافی اور دانشوراشفاق احمد کو فقر اور فقیری سے عشق تھا،اردو ادب کے قاری ہمیشہ اشفاق احمد کی تحریروں سے استفادہ کرتے رہیں گے۔