Thursday, April 18, 2024

صدی کے آخر تک دنیا کا درجہ حرارت 3.4سینٹی گریڈ بڑھ جا ئیگا

صدی کے آخر تک دنیا کا درجہ حرارت 3.4سینٹی گریڈ بڑھ جا ئیگا
July 25, 2019
اسلام آباد (ویب ڈیسک ) اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ برائے ماحولیات نے اس حوالہ سے انتباہ جاری کیا ہے کہ صدی کے آخر تک دنیا کا درجہ حرارت 3.4 سینٹی گریڈ بڑھ جائے گا ۔ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ برائے ماحولیات  کے مطابق صدی کے آخر تک 3.4 سینٹی گریڈ  درجہ حرارت بڑھنا زمین پر موجود حیات کیلئے بڑے خطرے سے کم نہیں ہو گا۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اتنی بڑی تبدیلی سے زمین پر موجود حیات کا وجود خطرے میں پڑجائیگا اور دنیا بھر سے گلیشیرز مکمل طور پر ختم ہوجا ئینگے ۔ رپورٹ کے مطابق سال2019ء کا جون تاریخ کا سب سے گرم ترین مہینہ تھا ۔