Thursday, April 25, 2024

صدمہ ہے عالمی برادری نے کیسے سربینیکا میں قتل عام کی اجازت دی ، وزیر اعظم

صدمہ ہے عالمی برادری نے کیسے سربینیکا میں قتل عام کی اجازت دی ، وزیر اعظم
July 11, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ صدمہ ہے عالمی برادری نے کس طرح اس قتل عام کی اجازت دی۔

سربینیکا بوسنیا میں مسلمانوں کے قتل عام کی 25ویں برسی پر ویڈیو پیغام میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ   قتل عام کا دن آج بھی یاد ہے ، صدمہ ہے عالمی برادری نے کس طرح اس قتل عام کی اجازت دی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ آٹھ لاکھ بھارتی فوج نے 80 لاکھ کشمیریوں کو یرغمال بنایا ہواہے ، خطرہ ہے وہاں بھی  ایسا افسوسناک قتل عام نہ ہو ۔