Monday, September 16, 2024

صدقہ بلائیں ٹال دیتا ہے: سجادہ نشین دربار غوث اعظم

صدقہ بلائیں ٹال دیتا ہے: سجادہ نشین دربار غوث اعظم
February 13, 2017
  کراچی(92نیوز)دربار غوث الاعظم بغداد کے سجادہ نشین شیخ خالد منصورعبد القادر الجیلانی نے کہا ہے کہ وہ مال و دولت کسی کام کی نہیں جس سے مخلوق کی مدد نہ کی جائے صدقہ دینے سے  اللہ کا غضب ٹل سکتا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں ممتاز تاجرعقیل کریم ڈھیڈی کی  جانب سے منعقدہ  تقریب کے مہمان خصوصی دربار غوث اعظم بغداد کے سجادہ نشین شیخ خالد منصور عبدالقادر الجیلانی تھے ۔ انہوں نے ایمان افروز خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  مال و دولت میں برکت کیلئے صدقہ کرنا ضروی ہے صدقہ بلائیں ٹال دیتا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ظاہری دکھاوے کے بجائے اللہ کی خوشنودی کے لئے کی جانے والی عبادات قبولیت کا درجہ حاصل کرتی ہیں ۔ تقریب میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سمیت جید علماء مشائخ سمیت کاروباری شخصیات کی ایک بڑی تعداد شریک تھی ۔