Thursday, April 25, 2024

صدف کنول انسٹاگرام پر 10 لاکھ فالوورز حاصل کرنیوالی پہلی پاکستانی ماڈل بن گئیں

صدف کنول انسٹاگرام پر 10 لاکھ فالوورز حاصل کرنیوالی پہلی پاکستانی ماڈل بن گئیں
May 4, 2020
لاہور (92 نیوز) پاکستان کی کامیاب ماڈلز میں شمار ہونے والی صدف کنول نے  انسٹاگرام پر باقی ساری ماڈلز کو پیچھے چھوڑ دیا، صدف کنول انسٹاگرام پر 10 لاکھ فالوورز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی ماڈل بن گئیں 2014 سے  فیشن انڈسٹری کا اہم حصہ  سمجھی جانے والی صدف کنول نے ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ چند فلموں اور ڈراموں میں اداکاری بھی کی ہے۔ انہوں نے 2017 کی فلم ’بالو ماہی‘ میں اہم کردار نبھایا تھا، جبکہ اس ہی سال وہ کامیاب فلم ’نامعلوم افراد 2‘  کے ڈانس نمبر میں جلوہ گر ہوئی تھیں۔ وہ فیشن کی دنیا میں اپنے بولڈ انداز کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں۔ صدف کنول نامور اداکارہ ندا ممتاز کی بھانجی ہیں۔