Saturday, April 20, 2024

صدر،وزیراعظم،آرمی چیف سمیت بچہ بچہ ختم نبوت کا محافظ ہے،پیر گولڑہ شریف

صدر،وزیراعظم،آرمی چیف سمیت بچہ بچہ ختم نبوت کا محافظ ہے،پیر گولڑہ شریف
January 6, 2019
اسلام آباد (92 نیوز)گولڑہ شریف میں بین الاقوامی ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ،  پیر آف گولڑہ شریف پیر سید نظام الدین جامی کی زیرصدارت کانفرنس میں علماٗ کرام اور مشائخ کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مقررین نے عقیدہ ختم نبوت پر روشنی ڈالی۔ پیر آف گولڑہ شریف نے  پیر سید نظام الدین جامی نے  خطاب  میں  ہوئے کہا  پیر مہر علی شاہ  کی زندگی کا حاصل عقیدہ ختم نبوت کی حفاظت تھا۔ انہوں نے کہا اس وقت بھی عقیدہ ختم نبوت کے محافظ کے طور پر کھڑے ہیں۔  صدر پاکستان، وزیراعظم ، چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف جسٹس سمیت بچہ بچہ عقیدہ ختم نبوت کا محاظ ہے۔ پیر آف گولڑہ شریف  نے اپنے خطاب میں کہا  کانفرنس کا مقصد  ذاتی تشہیر یا خودنمائی کرنا نہیں ہے بلکہ عقیدہ ختم نبوت کو اجاگر کرنا ہے، کانفرنس کے اختتام پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ  بھی کیا  گیا ۔ [caption id="attachment_206326" align="alignnone" width="500"] Prime Minister Imran Khan receiving Crown Prince of UAE H.H Sheikh Muhamed bin Zayed Al Nahyan upon arrival in Islamabad on January 6, 2019[/caption] وزیراعظم  کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کانفرنس کے شرکا سے خطاب میں کہا عقیدہ ختم نبوت پر ایسی دیوار کھڑی کررہے ہیں جو کوئی بھی نہیں توڑ سکے گا۔ انہوں نے کہا مدینہ کی ریاست بنانے کا عزم لیکر اقتدار میں آئے ہیں وزیراعظم عمران خان  مدینہ منورہ ننگے پاوں جاتے ہیں۔