Monday, September 16, 2024

صدر،وزیراعظم اور دیگر رہنماوں کا بانوقدسیہ کے انتقال پر اظہارافسوس

صدر،وزیراعظم اور دیگر رہنماوں کا بانوقدسیہ کے انتقال پر اظہارافسوس
February 4, 2017
اسلام آباد(92نیوز)وزیراعظم نوازشریف نے بانوقدسیہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اردو ادب کے لیے بانو قدسیہ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں،،عمران خان کہتے ہیں بانو قدسیہ کے جانے سے اردود ادب میں ایک نہ پر ہونے والا خلا پیدا ہوگیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق وزیراعظم نوازشریف ،صدرمملکت ممنون حسین ،عمران خان ،سابق صدر پرویز مشرف ، وزیراعلی شہباز شریف ،مراد علی شاہ ،پرویزخٹک،ثنااللہ زہری ،وزیراعلی گلگت بلتستان ،صدر و وزیراعظم آزاد کشمیر سمیت دیگر سیاسی شخصیات نے بانوقدسیہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان وزیراعظم ہاوس کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے  بانو قدسیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ بانو قدسیہ پاکستان کا اثاثہ تھیں ، اردو ادب کے لیے بانو قدسیہ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھی بانو قدسیہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے  اوراردو ادب کے  گراں قدرخدمات پر ان کو  خراج تحسین پیش کی ہے عمران خان نے کہا کہ ان کے جانے سے اردود ادب میں ایک نہ پر ہونے والا خلا پیدا ہوگیا ہے۔