Tuesday, May 14, 2024

صدرممنون حسین کو بارہ ممالک کے سفراء نے اسناد سفارت پیش کیں

صدرممنون حسین کو بارہ ممالک کے سفراء نے اسناد سفارت پیش کیں
November 3, 2015
اسلام آباد(92نیوز)صدر مملکت ممنون حسین کوبارہ ملکوں کے نامزد سفیروں نے اسناد سفارت پیش کردیں۔ ترجمان صدر ہاؤس کے مطابق اسناد سفارت پیش کرنے والوں میں فلپائن، نیدر لینڈ،ازبکستان،مصراوریورپی یونین کے سفیر شامل ہیں اس کے علاوہ صدرمملکت کو ناروے،بیلجیم،پولینڈ،اٹلی،سربیا،یونان اور پیرو کے سفیروں نے بھی اسناد سفارت پیش کیں۔ ترجمان کے مطابق نامزد سفیروں نے ایوان صدر میں ایک پروقار تقریب میں اسناد سفارت پیش کی گئیں۔ تقریب میں پاکستان اور متعلقہ ملکوں کے قومی ترانے  بھی بجائے گئے۔