Sunday, September 8, 2024

صدرممنون حسین سے مسلح افواج کے سربراہان کی ملاقات‘ عید کی مبارکباد دی

صدرممنون حسین سے مسلح افواج کے سربراہان کی ملاقات‘ عید کی مبارکباد دی
July 6, 2016
اسلام آباد (92نیوز) صدر ممنون حسین سے سروسز چیفس کی ملاقات۔ عید کی مبارکباد دی۔ صدر نے عید کی نماز فیصل مسجد میں ادا کی۔ ملکی سلامتی کےلئے دعائیں کیں۔ عام لوگوں میں گھل مل گئے۔ ایوان صدر میں عام شہری‘ سفارتکار اور سیاستدان بھی صدر سے عید ملے۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین سے تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے ملاقات کی اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔ صدر کا کہنا تھاکہ پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ اس سے قبل صدر مملکت نے فیصل مسجد میں عید کی نماز ادا کی۔ انہوں نے پاکستان کی سلامتی وخوشحالی اور عالم اسلام کے اتحاد اور یکجہتی کےلئے خصوصی دعائیں کیں۔ صدر مملکت عام لوگوں میں گھل مل گئے۔ انہوں نے لوگوں سے معانقہ کیا اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔ نماز عید کی ادائیگی کے بعد صدر ممنون حسین نے ایوان صدر میں عام شہریوں‘ سفارتکاروں‘ سیاست دانوں اور اعلیٰ حکام سے عید ملی۔