Tuesday, April 23, 2024

صدرممنون حسین سے سعودی چیمبرآف کامرس کے وفد کی ملاقات

صدرممنون حسین سے سعودی چیمبرآف کامرس کے وفد کی ملاقات
April 3, 2015
اسلام آباد(ویب ڈٰیسک)صدر پاکستان ممنون حسین نے گزشتہ روز سعودی چیمبر آف کامرس کے وفد نے ملاات کی ۔ صدرمملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اورسعودی عرب نے آزمائش کی گھڑی میں ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ یہ بات صدرمملکت ممنون حسین نے پاک سعودی چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنھوں نے ان سے ایوان صدر اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ خصوصی برادرانہ تعلقات ہیں اور پاکستانی عوام ان تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی عوام سعودی عرب سے محبت کرتے ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ جو ہمارے لیے بہتر ہے وہ ہی سعودی عرب کے لیے بہتر ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پندرہ لاکھ سے زائد پاکستانی سعودی عرب میں کام کررہے ہیں جو دونوں ملکوں کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ پاکستانی کمیونٹی سعودی عرب کی تعمیروترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی حجم میں اضافے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی وفود کے تبادلوں کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انھوں نے سعودی سرمایہ کاروں پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں توانائی، انفراسٹرکچر ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ٹرانسپورٹ اور مواصلات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع کا فائدہ اٹھائیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ سعودی طالبعلم پاکستان میں میڈیکل اور انجینئیرنگ کی تعلیم کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔