Friday, April 19, 2024

صدرمملکت عارف علوی نے کراچی میں دھابیجی ایکسپریس کا افتتاح کردیا

صدرمملکت عارف علوی نے کراچی میں دھابیجی ایکسپریس کا افتتاح کردیا
October 31, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) صدرمملکت عارف علوی نے کراچی میں دھابیجی ایکسپریس کا افتتاح کردیا ، 7 بوگیوں پرمشتمل دھابیجی ایکسپریس کے ذریعے مزدور اور دفاتر آنے جانے والے مسافر مستفید ہو سکیں گے۔ صدر مملکت ڈاکٹر  عارف علوی  نے  دھابیجی  ایکسپریس کا  افتتاح کردیا کراچی ( 92 نیوز ) صدر مملکت ڈاکٹر  عارف علوی  نے  دھابیجی  ایکسپریس کا  افتتاح کردیا  ، ان کا کہنا تھا کہ ٹرین  چلنے سے مزدوروں  کو سہولت حاصل ہوگی ،وفاقی وزیر ریلوے  شیخ  رشید  کا کہنا ہے وزیر اعظم عمران خان نے مزدوروں کے لیے ٹرین چلانے کی ہدایت کی تھی۔ کراچی والوں کےلیے اچھی خبر  ہے کہ   دھابیجی ایکسپریس یکم نومبر سے رواں دواں ہوگی ، صدر پاکستان نے دھابیجی ایکسپریس کاافتتاح کردیا۔ کینٹ اسٹیشن پر دھابیجی ایکسپریس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کراچی میں ٹرانسپورٹ کا بڑا  مسئلہ ہے  ٹرین سروس سے کراچی کےشہریوں کو بڑی سہولت میسر ہوگی۔ دھابیجی ایکسپریس کے افتتاح پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد  کراچی کے شہریوں مبارکباد دی بولے  وزیر اعظم عمران خان  نے انھیں مزدوروں کے لیے ٹرین چلانے کی ہدایت دی تھی۔ شیخ رشید احمد نے کہا  ریلوے کوترقی دے کر نہ صرف بھارت سے مقابلہ کیا جاسکتا ہے بلکہ پاکستان کی معیشت کا انجن بھی چل سکتاہے۔ وفاقی وزیر  نےتقریب میں یہ  اعلان  بھی کیا کہ حیدرآباد شٹل سروسکا افتتاح عمران خان کرینگے اس موقع پر انھوں نے ریلوے کو  جلد خسارے سے نکالنے کا بھی عزم کیا۔