Friday, May 17, 2024

صدرمملکت اور وزیراعظم کی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد

صدرمملکت اور وزیراعظم کی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد
December 25, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) صدرمملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے بھی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کرسمس 2021 ء کے موقع پر پیغام میں کہنا تھا کرسمس کے پرمسرت موقع پر پاکستان اور دنیا بھر میں مسیحی برادری کو کرسمس کی دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ قائد اعظم نے پاکستان میں بسنے والی تمام برادریوں کے لیے بلا تفریقِ مذہب، پیشہ یا نسل ، مساوات، آزادی اور تحفظ کی پالیسی کا اعلان کیا۔

وزیراعظم نے کہا اپنے تمام مسیحی شہریوں کو دل کی گہرائیوں سے کرسمس کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔