Saturday, April 20, 2024

صدر یورپین ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے ایک بلین ڈالر سرمایہ کاری کا وعدہ کیا ہے ، حفیظ شیخ

صدر یورپین ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے ایک بلین ڈالر سرمایہ کاری کا وعدہ کیا ہے ، حفیظ شیخ
October 25, 2019
 لندن (92 نیوز) مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا صدر یورپین ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے ایک بلین ڈالر اضافی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا ہے۔ مشیر برائے وزارت خزانہ عبدالحفیظ شیخ لندن ہیتھرو سے پاکستان کے لئے روانہ ہو گئے۔ پاکستان روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالحفیظ شیخ نے کہا آئی ایم ایف مشن جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔ ماضی میں لئے گئے قرضوں کے باعث معاشی مسائل ہیں۔ قرضوں کی ادائیگی میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔ مشیر برائے وزارت بولے میرے امریکہ دورہ کے تین مقاصد تھے ۔ ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے ساتھ مفید ملاقاتیں کیں- معشیت کے استحکام کے لیے کی گئیں اصلاحات بارے آگاہی فراہم کی ۔ عبدالحفیظ شیخ نے کہا مالیاتی اداروں کے سربراہان سے بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے تبادلہ خیال ہوا۔ پاکستانی معیشت کی تیزی کے لیے بھی بات چیت کی گئی - مختلف ممالک کے ساتھ باہمی اشتراک سے اقتصادی تعاون پر بھی بات چیت ہوئی۔ مشیر برائے وزارت خزانہ عبدالحفیظ شیخ بولے برطانیہ میں ہارورڈ یونیورسٹی میں پاکستانی کی معاشی صورت حال پر سیمینار ہوا ۔ وزیر اعظم عمران خان نے بھی وڈیو لنک سے اس میں خطاب کیا ۔ سیمنار میں پاکستانی بزنس کمیونٹی کی بڑی تعداد موجود تھی۔