Monday, May 13, 2024

صدر کانگریس کمیٹی پنجاب نوجوت سنگھ سدھو دربار کرتار پور پہنچ گئے

صدر کانگریس کمیٹی پنجاب نوجوت سنگھ سدھو دربار کرتار پور پہنچ گئے
November 20, 2021 ویب ڈیسک

نارووال (92 نیوز) بھارت کے سکھ رہنما اور صدر کانگریس کمیٹی پنجاب نوجوت سنگھ سدھو دربار کرتار پور پہنچ گئے۔

ننکانہ صاحب میں باباگورونانک کی سالگرہ کی تقریبات بھی جاری ہیں۔ نوجوت سنگھ سدھو بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔ سی سی ای او کرتار پور راہداری محمد لطیف نے باڈر ٹرمینل پر ان کا استقبال کیا۔

نوجوت سنگھ سدھو اور ان کے ساتھ آئے یاتری دربار صاحب میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد واپس روانہ ہوں گے۔

اس موقع پر نوجوت سنگھ سندھو نے کہا کہ امن اتحاد کی آشا لے کر آیا ہوں۔ یہی باباجی گورونانک دیوجی کا پیغام بھی ہے۔

دوسری جانب باباگرونانک کے جنم دن کی تقریبات کے لیے ننکانہ آئے سکھ یاتری گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال کے لیے روانہ ہو گئے۔ سکھ یاتریوں کی روانگی کے وقت سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے۔