Friday, April 19, 2024

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا صدارتی الیکشن ملتوی کرنے کا مطالبہ

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا صدارتی الیکشن ملتوی کرنے کا مطالبہ
July 30, 2020
واشنگٹن (92 نیوز) امریکا میں پوسٹل بیلٹ کے ذریعے دھاندلی کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی الیکشن ملتوی کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا نومبر میں ہونے والے انتخابات تاریخ کے سب سے زیادہ دھاندلی زدہ الیکشن ہو سکتے ہیں۔ ووٹنگ کے عمل کو محفوظ بنانے کا الیکشن ملتوی ہونے چاہئیں۔ قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا چین مجھے دوبارہ صدارتی الیکشن جیتنے سے روکنا چاہتا ہے۔ چین جوبائیڈن کو جتوانا چاہتا ہے تاکہ دباؤ کم ہو سکے۔ بہت سے آپشنز زیر غور ہیں، جواب میں بہت کچھ کیا جا سکتا ہے۔ چین نے جس طرح کورونا وبا کا معاملہ ہینڈل کیا اس سے لگتا ہے وہ مجھے ہرانا چاہتا ہے۔