Friday, April 26, 2024

صدر ڈاکٹر عارف علوی کا دورہ پشاور ، پولیو کے خاتمے کیلئے اجلاس میں شرکت

صدر ڈاکٹر عارف علوی کا دورہ پشاور ، پولیو کے خاتمے کیلئے اجلاس میں شرکت
February 27, 2020
 پشاور (92 نیوز) صدر ڈاکٹر عارف علوی نے پشاور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے گورنر ہاؤس میں پولیو کے خاتمے کیلئے اجلاس میں شرکت کی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت گورنر ہاؤس میں اعلی سطحی اجلاس ہوا۔ ڈاکٹر عارف علوی نے پولیو سے متعلق اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کی بھی شرکت ہوئی۔ اجلاس میں صدر مملکت نے پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے تیز تر اقدامات کی ہدایت کی۔ انہوں نے شرکا سے گفتگو میں کہا پولیو کی روک تھام کے لئے رائے عامہ کو ہموار کرنے کی ضرورت ہے۔