Thursday, May 9, 2024

صدر ڈاکٹر عارف علوی اور خاتون اول نے بھی اسٹیڈیم میں میچ دیکھا

صدر ڈاکٹر عارف علوی اور خاتون اول نے بھی اسٹیڈیم میں میچ دیکھا
January 25, 2020
لاہور ( 92 نیوز) ویک اینڈ پر کرکٹ بہار سے سب ہی  لطف اندوز ہوئے ، پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین دوسرے ٹی 20 میچ کو دیکھنے کیلئے جہاں ملک بھر سے ہزاروں شائقین قذافی اسٹیڈیم لاہور میں امڈ آئے وہیں صدر  مملکت ڈاکٹر عارف علوی  اورخاتون اول ثمینہ علوی بھی میچ سے لطف اندوز ہوئے۔میچ دیکھنے والوں میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن  اور چیف ایگزیکٹو ناظم الدین چودھری  بھی شامل تھے۔ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما سینیٹر فیصل جاوید بھی  میچ دیکھنے قذافی اسٹیڈیم پہنچے ، اس موقع پر انکا کہنا تھا پاکستان میں ٹیسٹ میچز کے بعد انٹرنیشنل  کرکٹ کے دروازے مکمل طور پر کھل گئے ہیں،بابر اعظم  کو کپتانی کے پریشر سے آزاد کرائیں اور انکی جگہ سرفرازاحمد کو دوبارہ  ٹی ٹوئنٹی کپتان بنایا جائے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں یاسر شاہ،عثمان شنواری،فہیم اشرف،شان مسعود،محمد عباس فاسٹ باؤلرز نسیم شاہ اور عمران خان جونیئر نے  بھی تماشائیوں میں بیٹھ کر میچ کا نظارہ کیا۔