Friday, May 17, 2024

صدر پی ایف یو جے کی وفاقی وزیر اطلاعات سے ملاقات،صحافیوں کے مسائل سے آگاہ کیا

صدر پی ایف یو جے کی وفاقی وزیر اطلاعات سے ملاقات،صحافیوں کے مسائل سے آگاہ کیا
September 15, 2018
لاہور ( 92 نیوز)  صدر پی ایف یو جےرانا محمد عظم کی قیادت میں سینئر صحافیوں کے وفد نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری سے ملاقات  کی ۔ رانا محمد عظیم نے وفاقی وزیر اطلاعات کو  صحافیوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔ صدر پی یو جے کی سربراہی میں شہزادحسین بٹ، جنرل سیکرٹری پی ایف یو جے اشرف مجید، سینئر وائس چیئرمین اپنیک نعیم مصطفی، صدر ایمرا، آصف بٹ ، سینئر صحافی واینکر پرسن سلمان غنی، سینئر اینکر پرسن حبیب اکرم، سینئر اینکر پرسن عمران خان، اینکر پرسن اسامہ طیب، عامر سہیل، میاں شاہد ندیم، نور الحسن رانا، حافظ عبدالوود ،عدنان لودھی، اویس قریشی، محمد شاہد چوہدری، فاروق جوہری نے وفاقی وزیر  اطلاعات فواد چودھری سے ملاقات کی ۔ صدر پی ایف یو جے رانا محمد عظیم نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کوصحافیوں کے مسائل سے آگاہ کیا  اور  صحافیوں کے مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کا مطالبہ کیا۔ صدر پی ایف یو جے رانا عظیم نے کہا کہ صحافیوں کے مسائل کو حل کروانا ہی ہماری اولین ترجیح ہے ،کسی بھی صحافتی ادارے کو بند نہیں ہو نا چاہیے ، صحافتی ادارے رہیں گے تو کارکنوں کا بھلا ہو گا ،ویج ایوارڈ، الیکٹرانک میڈیا کے صحافیوں کو بھی تحفظ فراہم کیا جائے جبکہ صحافیوں کا معاشی قتل عام ختم کروایا جائے  جبکہ صحافتی اداروں کو تنخواہیں بروقت ادا کر نے کا پابند بنایا جائے ۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے صدر پی ایف یو جے کو یقین دلایا کہ صحافیوں کے تمام مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کریں گے ، پی ایف یو جے اور رانا محمد عظیم کے ساتھ مل کر صحافیوں کا تحفظ یقینی بنائیں گے ، صحافیوں کے مسائل کو حل کر نا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔