Saturday, April 20, 2024

صدر پاکستان کروناوائرس سے قوم کو آگہی دینے میدان عمل میں آگئے

صدر پاکستان کروناوائرس سے قوم کو آگہی دینے میدان عمل میں آگئے
February 28, 2020
پشاور (92 نیوز) صدر پاکستان اور پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر۔عارف علوی نے قوم کو کرونا وائرس سے نہ گھبرانے کا مشورہ دیتے ہوئے مہنگے ماسک کا توڑ بھی بتادیا۔ تقریب سے خطاب کرنے آئے تو ایک صابن اور ماسک بھی ساتھ لائے۔ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی  پشاور میں شعبہ طب سے متعلق ایک کانفرنس سے خطاب کرنے آئے۔ صدر مملکت کے خطاب کا مرکزی نکتہ کرونا وائرس رہا، ان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس 51 ممالک میں پھیل چکا۔ پاکستان میں نہیں پھیلےگا، صدر نے حاضرین کو کرونا وائرس سے بچائو کی احتیاطی تدابیر بھی بتائیں۔ اپنے ساتھ لائے صآبن دکھا کر عوام کو ہاتھ دھونے کی تلقین کی۔ صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے خود ماسک پہن کرعوام کو ماسک کے استعمال کی ہدایت کی، صدر کا کہنا تھا کہ ماسک مہنگا یا ناپید ہوگیا ہے تو گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ ٹشو پیپر سے ماسک بنانے کی ویڈیو شیئر کی ہے۔ صدرپاکستان نے میڈیا، علماء کرام اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کی کہ وہ کرونا سمیت ہر قسم کی خطرناک بیماری کے حوالے سے معاشرے میں آگہی پیدا کریں۔