Friday, April 19, 2024

صدر ٹرمپ کی تارکین وطن پر پابندی کی درخواست مسترد ہو گئی

صدر ٹرمپ کی تارکین وطن پر پابندی کی درخواست مسترد ہو گئی
December 22, 2018
واشنگٹن (92 نیوز) ٹرمپ انتظامیہ کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا۔ امریکی سپریم کورٹ نے صدر ٹرمپ کی تارکین وطن پر پابندی کی درخواست مسترد کر دی۔ سپریم کورٹ کے نو رکنی فل بینچ نے کیس کی سماعت کی جس میں سے پانچ ججوں نے پابندی کی مخالفت اور چار نے حق میں فیصلہ سنایا۔ صدر ٹرمپ نے عدالت سے غیر قانونی تارکین وطن کے امریکہ میں داخلے پر پابندی لگانے کی درخواست کی تھی۔ ایک وفاقی جج نے ٹرمپ انتظامیہ کو تارکین سے متعلق پالیسی بنانے سے روک دیا تھا جبکہ سیاسی پناہ پر پابندی کا صدارتی حکم نامہ بھی کالعدم قرار دیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ نے بھی اپنے اس فیصلے میں وفاقی جج کے فیصلے کو برقرار رکھا۔