Friday, March 29, 2024

صدر ٹرمپ کا نیویارک میں پی آئی اے کی ملکیت روزویلٹ ہوٹل خریدنے میں اظہار دلچسپی

صدر ٹرمپ کا نیویارک میں پی آئی اے کی ملکیت روزویلٹ ہوٹل خریدنے میں اظہار دلچسپی
July 16, 2020
واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک میں پی آئی اے کے زیر ملکیت روزویلٹ ہوٹل خریدنے میں دلچسپی ظاہر کردی، نجکاری سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کومطلع کیا گیا۔ این اے باڈی کے اجلاس کے دوران پی آئی اے کے ایک سینئر عہدیدار نے ممبران کو بتایا کہ امریکی صدر نے روزویلٹ ہوٹل خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ پی آئی اے کے اعلیٰ عہدیدار نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کو آگاہ کیا کہ امریکا کے صدر نیویارک کے مین ہیٹن بورو میں واقع ہوٹل کی خریداری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ وزیر نجکاری محمد میاں سومرو نے اجلاس کو بتایا کہ حکومت ہوٹل فروخت نہیں کر رہی۔ انہوں نے مزید کہا، "حکومت مشترکہ منصوبے میں پراپرٹی کو باہر سے دینے یا نجی شعبے کے ساتھ مل کر کام کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔" رواں ماہ کے شروع میں نجکاری کی کابینہ کمیٹی نے روزویلٹ کو فروخت کرنے اور اس کی بجائے مشترکہ منصوبے کے ذریعے اس کو چلانے کے خلاف فیصلہ کیا تھا۔