Thursday, May 2, 2024

صدر ، وزیراعظم کا مزدوروں کے حقوق کو تحفظ دینے کے عزم کا اعادہ‏

صدر ، وزیراعظم  کا مزدوروں کے حقوق کو تحفظ دینے کے عزم کا اعادہ‏
May 1, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) صدر اور وزیر اعظم  پاکستان نے یوم مزدوراں پر  محنت کشوں  کے حقوق کو تحفظ دینے سے متعلق حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت محنت کشوں کی سماجی اقتصادی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ  یہ دن ہمیں نہ صرف مزدوروں کی جدوجہد کی یاددہانی کراتا ہے بلکہ قومی ترقی کیلئے ان کی خدمات کا اعتراف بھی ہے ۔

مزدور کا احساس پروگرام کا آج افتتاح کیاجارہاہے

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج کا دن تمام دنیا کی ترقی میں محنت کشوں کی خدمات کے اعتراف کا  موقع فراہم کرتا ہے ۔ عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ جامع اقتصادی ترقی کا پھل اس وقت تک حاصل نہیں ہو سکتا جب تک محنت کشوں کو تحفظ اور ترقی کے موقع میسر نہ ہوں ۔ وزیراعظم نے کہاکہ ترقی وخوشحالی کے سفرمیں کارکن ہمارے شراکت دارہیں، حکومت محنت کشوں کومستحکم کرنے کی کوشش کررہی ہے اور ہاؤسنگ چھوٹے پیمانے پرکاروبار،صحت ،تعلیم، سرسبزمعیشت اورسیاحت جیسے اہم شعبوں میں پانچ سال میں ایک کروڑملازمتیں پیداکرنے کے منصوبے پرکام کررہی ہے۔ وزیر اعظم نے  محنت کشوں کومبارکباد دی اور نیا پاکستان کے حصول میں انہیں حکومت کاشراکت داربنانے کی پیشکش کی ۔