Friday, April 19, 2024

صدر ، وزیراعظم نے نماز عید اسلام آباد میں ادا کی

صدر ، وزیراعظم نے نماز عید اسلام آباد میں ادا کی
June 5, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان نے نماز عید اسلام آباد میں ادا کی ۔ صدر مملکت نے  نماز عید اسلام آباد کی فیصل مسجد میں ادا کی ، ان کے ہمراہ  متعدد ارکان اسمبلی ، وزرا اور  فرزندان اسلام نے نماز عید ادا کی ۔ وزیر اعظم عمران خان نے نماز عید اپنے اسٹاف کے ہمراہ ادا کی ، نماز عید کے بعد وہ اپنے اسٹاف اور امام کے گلے ملے ۔اس موقع پر ملکی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔ اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بخل، حسد، لالچ اور نفرت جیسے منفی رجحانات کے بجائے سخاوت پر مبنی جذبہ کو فروغ دے کر ہی پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرز پر فلاحی ریاست بنایا جا سکتا ہے۔ عید الفطر پر قوم کے نام مبارک باد کے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وہ تمام پاکستانیوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں اور اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہمیں خوشیوں بھرا یہ دن عطا کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ عید الفطر کا مقصد مسلمانوں میں اتحاد، اخوت، ایثار اور سخاوت کو فروغ دینا ہے، عید کی حقیقی مسرت ضرورت مند عزیزو اقارب کوخوشیوں میں شریک کر کے ہی حاصل ہو سکتی ہے، یہ اسی وقت ممکن ہے جب ہم اسلام کے زریں اصولوں پر عمل پیرا ہوں، بخل ، حسد ، لالچ اور نفرت جیسے منفی رجحانات کے بجائے سخاوت پر مبنی جذبہ کو فروغ دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے صحیح سمت میں سفر کا آغاز کردیا، ہم وطن کو مشکلات سے نکال کر ریاست مدینہ کی طرز پر فلاحی ریاست میں ڈھالنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میری اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ پاکستان کو امن، ترقی و خوشحالی کا مثالی گہوارہ بنائے، ایسا گہوارہ جس کو دیکھنے کے لیے ہم سب کی نگاہیں منتظر ہیں، اللہ تعالی آج کے دن کو تمام لوگوں کے لیے خوشی و مسرت کا دن بنائے۔