Tuesday, April 16, 2024

صدر نیشنل بینک سعید احمد کی برطرفی درست قرار ، عہدے سے ہٹانے کیخلاف درخواست خارج

صدر نیشنل بینک سعید احمد کی برطرفی درست قرار ، عہدے سے ہٹانے  کیخلاف درخواست خارج
September 24, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے صدر نیشنل بینک سعید احمد کی برطرفی درست قرار دے دی اور عہدے سے ہٹانے کے خلاف دائر درخواست خارج کر دی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے سابق صدر نیشنل بنک سعید احمد کی معطلی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کیوں نہ وفاق کی جانب سے سعید احمد خان کی برطرفی کی نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دوں۔ عدالتی استفسار پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا سعید احمد خان کے خلاف ریفرنس دائر ہے ، انہیں وفاقی کابینہ کی منظوری سے عہدے سے برطرف کیا گیا۔ جسٹس اطہر من اللہ  نے ریمارکس میں کہا یہ کیا بات ہوئی وفاق کو جو من میں آئے کرے، اس طرح ممکن نہیں۔ ریفرنس فائل ہونے پر کسی کو عہدے سے برطرف نہیں کیا جا سکتا ۔ وفاق جواب دے کہ کتنے پبلک آفس ہولڈر کے خلاف کیسز ہیں اور ان کو عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ عدالت نے وفاق کو کیس کی تیاری کے لئے دس دن کا وقت دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا وفاق بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے ۔ جب کسی کے خلاف ریفرنس فائل ہو تو ثابت ہونے تک وہ شخص بے گناہ ہوتا ہے۔ عدالتی ریمارکس میں کہا گیا ہے کہ عدالت اگر سعید احمد کے حق میں فیصلہ دے تو انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہونگے۔