Wednesday, April 24, 2024

صدر ممنون کاغیرملکی دورہ، تین قائم مقام صدوروقفے وقفے سے عہدہ سنبھالیں گے

صدر ممنون کاغیرملکی دورہ، تین قائم مقام صدوروقفے وقفے سے عہدہ سنبھالیں گے
March 11, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)صدر ممنون حسین آذربائیجان کے غیر ملکی دورہ پر روانہ ہوگئے اور ان کی غیر موجودگی میں تین مختلف قائم مقام صدور وقفے وقفے سے عہدہ سنبھالیں گے ۔ صدر ممنون حسین کے روانہ ہوتے ہی موجودہ چیئرمین سینیٹ نیر بخاری قائم مقام صدر بن گئے ہیں۔ رات بارہ بجے ان کی مدت ختم ہونے پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق قائم مقام صدر بن جائیں گےاور جمعرات کی دوپہر سینیٹ کے چیئرمین کا حلف اٹھانے کے بعد رضا ربانی قائم مقام صدر بن جائیں گے۔ اس طرح نومنتخب چیئرمین سینیٹ کے اجلاس میں نہیں بیٹھ سکیں گےجبکہ  ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب کرنے کیلئے سینیٹ کا ضابطہ چودہ نافذ ہوجائے گااورقرارداد کے ذریعے کسی بھی سینیٹر کو ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کی نگرانی کی ذمہ داری سونپی جائے گی۔ ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب ہونے کے بعد وہ سینیٹ اجلاس کی صدارت کریں گےانہیں قائم مقام چیئرمین سینیٹ کہا جائے گا۔