Friday, April 19, 2024

صدر ممنون حسین کے پروٹوکول نے مریضوں کی زندگی داﺅ پر لگا دی

صدر ممنون حسین کے پروٹوکول نے مریضوں کی زندگی داﺅ پر لگا دی
May 5, 2016
ملتان (92نیوز) صدر مملکت ممنون حسین ایک روزہ دورے پر ملتان پہنچے۔ صدر کی آمد پر پروٹوکول کے باعث نشتر اسپتال کے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ایمبولینسوں کو اسپتال جانے سے روک دیا گیا جس پر لواحقین اسٹریچر پر مریضوں کو اسپتال منتقل کرتے رہے۔ protocol   تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان ممنون حسین ایک روزہ مختصر دورے پر ملتان پہنچے۔ نجی کالج کے افتتاح کے بعد صدر سرکٹ ہاوس پہنچے جہاں وی آئی پی پروٹوکول کے باعث نشتر جانے والے مریضوں کو مشکلات پیش آئیں۔ پولیس اہلکاروں نے سرجری کے مریض کو ایمبولینس میں جا نے سے روک دیا۔ ڈاکٹر کی بحث کے بعد مریض کو اسٹریچر پر ڈال کر اسپتال لے جا یا گیا۔ protocol1