Friday, May 3, 2024

صدر ممنون حسین کی کرغزستان کے وزیر خارجہ سے ملاقات

صدر ممنون حسین کی کرغزستان کے وزیر خارجہ سے ملاقات
May 27, 2015
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) صدرِ پاکستان ممنون حسین نے آج کرغزستان کے وزیر خارجہ سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ صدر ممنون حسین نے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرغزستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور ہم چاہتے ہیں کے دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید مستحکم کیا جائے۔ دہشت گردی کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس خطے میں جو جنگیں مسلط کی گئی ہیں اس کی وجہ سے دہشت گردی کو فروغ ملا ہے۔ ہمیں مل جل کر دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج قوم متحد ہے اور دہشت گردوں کی تباہی ان کا مقدر بن چکی ہے اور جلد پاک دھرتی سے دہشت گردی کا جڑ سے قلع قمع کر دیا جائے گا۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف فوج کے کردار کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے بعد اس خطے کا مستقبل انتہائی تابناک ہو گا۔