Friday, April 26, 2024

صدر ممنون حسین نے مفتاح اسماعیل سے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف لے لیا

صدر ممنون حسین نے مفتاح اسماعیل سے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف لے لیا
April 27, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) صدر ممنون حسین نے مفتاح اسماعیل سے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف لے لیا۔ مفتاح اسماعیل کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی جس میں وفاقی کابینہ کے ارکان اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ آج  وفاقی بجٹ پیش کیا جانا ہے اور مفتاح اسماعیل قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کریں گے ۔ اس سے قبل مفتاح اسماعیل کے پاس مشیر خزانہ کا عہدہ تھا تاہم بجٹ تقریر کیلئے ان سے خصوصی طور پر وفاقی وزیر کا حلف لیا گیا ہے۔ مفتاح اسماعیل نہ تو رکن قومی اسمبلی ہیں اور نہ ہی منتخب شدہ سینیٹر ہیں۔