Friday, April 19, 2024

صدر ممنون حسین سعودی عرب کا دورہ مکمل کرکے اسلام آباد روانہ

صدر ممنون حسین سعودی عرب کا دورہ مکمل کرکے اسلام آباد روانہ
June 25, 2015
اسلام آباد(92نیوز)صدر ممنون حسین سعودی عرب کا دورہ مکمل کرکے جدہ سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے سعودی ولی عہد محمد بن نائف السعود کی جانب سے ان کے اعزاز میں دی گئی سحری میں شرکت کی۔ اس تقریب میں شاہی خاندان کے  افراد کے علاوہ وزراء بھی شریک ہوئے، ملاقات میں باہمی دلچسپی اور سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کے معاملات پر بات چیت ہوئی۔ صدر مملکت ممنون حسین کو گورنر جدہ شہزادہ مشل بن ماجد نے الوداع کیا، پاکستانی سفیر منظور الحق اورقونصلر جنرل آفتاب کھوکھر اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔