Wednesday, April 24, 2024

صدر مملکت کے اشتہاری کو گلے لگانے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا سلسلہ جاری

صدر مملکت کے اشتہاری کو گلے لگانے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا سلسلہ جاری
August 29, 2018
اسلام آباد( 92 نیوز) صدر مملکت کی جانب سے پاکستانی عدالتوں سے اشتہاری قرار پانے والے شخص کو گلے لگانے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا طوفان برپا ہو گیا۔ صدر ممنون حسین نے  لندن میں نواز شریف کے بیٹے کو گلے  لگایا جس کے بعد انہیں  سوشل میڈیاپر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔نواز شریف کے بیٹے پاناما کرپشن  کیس میں مفرور اور عدالتی اشتہاری ہیں ۔ صدر پاکستان کی ایک اشتہاری ملزم سے ملاقات کی ویڈیو وائرل ہونے پرسوشل میڈیا پر سخت ردعمل کا اظہارکیاگیا،شہریوں نے اعلیٰ ترین منصب کی توہین قرار دے دیا۔ سوشل میڈیا پر شہریوں نے سوال اٹھایا کہ ریاست کا سربراہ اشتہاریوں سے کیسے مل سکتا ہے؟،کیا ممنون حسین صدر پاکستان رہنے کے اہل ہیں۔