Thursday, May 9, 2024

صدر مملکت کی آرمی ،نیوی اور ایئرفورس کے ایکٹ میں ترامیم کی توثیق

صدر مملکت کی آرمی ،نیوی اور ایئرفورس کے ایکٹ میں ترامیم کی توثیق
January 9, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے ایک اور معرکہ سر کر لیا۔ صدر مملکت نے آرمی ،نیوی اور ایئرفورس کے ایکٹ میں ترامیم کی توثیق کر دی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آرمی، نیوی اور ائیر فورس کے ایکٹ میں ترامیم کی توثیق کر دی ہے۔ مسلح افواج کے سربراہان کی مدت ملازمت میں توسیع اور حد عمر سے متعلق قانون سازی کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ تینوں ترامیم قانون بن گئیں ہیں۔ سینیٹ اور قومی اسمبلی سروسز ایکٹ ترمیمی بلز پہلے ہی کثرت رائے سے منظور کر چکے ہیں۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے ترامیم پر دستخط کے بعد وفاقی حکومت قانون سازی سے متعلق رپورٹ جلد سپریم کورٹ میں جمع کرائے گی۔ بلوں کی منظوری کے بعد وزیراعظم کو یہ اختیار حاصل ہو گیا ہے کہ وہ تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع کر سکتے ہیں۔