Saturday, April 27, 2024

صدر مملکت کراچی ، وزیر اعظم بنی گالہ اور نواز شریف جیل میں عید منائینگے

صدر مملکت کراچی ، وزیر اعظم بنی گالہ  اور نواز شریف جیل میں عید منائینگے
June 4, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) انتیس ، تیس روزوں کے بعد اٹھائیس روزے کے بعد عید نے نئی بحث چھیڑ دی ، کچھ لوگ آج عید منا چکے ہیں ،جبکہ کچھ آج چاند نظر آنے پر کل عید منائیں گے ۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما اپنے اپنے علاقوں میں نماز عید کے اجتماعات میں شرکت کریں گے۔ عید اپنوں کے سنگ منائی جاتی ہے ، مختلف سیاسی شخصیات، وزراء اور ارکان  پارلیمنٹ کی اکثریت عیدالفطر اپنے آبائی علاقوں میں منائے گی۔ صدر مملکت عارف علوی اور سابق صدر ممنون حسین کراچی ، وزیر اعظم عمران خان بنی گالہ جبکہ نواز شریف کوٹ لکھپت جیل لاہور میں عید الفطر منائیں گے ۔ سابق صدر آصف علی زرداری ، بلاول بھٹو، آصفہ اور بختاور عید الفطر نواب شاہ سندھ میں منائیں گی۔ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی بلوچستان کے علاقہ نوک کنڈی ، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار عید لاہور میں کریں گے ۔ وزیر ریلوے شیخ  رشید کی  عید لال حویلی راولپنڈی میں ہوگی جبکہ  سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور اعجاز الحق کی عید راولپنڈی میں گزرے گی ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ملتان ، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری جہلم ، مریم نواز اور حمزہ شہباز لاہور ، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کراچی میں عید کریں گے۔